میسورو میں کورونا کے تمام مریض صحتیاب، دواخانہ سے ڈسچارج

   

بنگلورو 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب سارے ملک میں خوفناک وباء کورونا وائرس تیمی سے پھیل رہی ہے کہ اس دوران کرناٹک سے ایک خوشخبری موصول ہوئی ہے جہاں ضلع میسورو میں کوویڈ ۔ 19 کے تمام 90 پازیٹیو کیس مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اُنھیں دواخانوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے جمعہ کو جاری کردہ مختصر بیان میں کہاکہ ’تعاون و مدد کے لئے آپ تمام کا شکریہ‘۔ وزیر تعلیم کے سدھاکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہوئی ہے کہ ضلع میسورو میں کوویڈ ۔ 19 کے تمام 90 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں‘۔