میسی اور ارجنٹینا کا دورہ ہند

   

نئی دہلی:ہندوستان کے فٹبال شائقین کو ایک بار پھر لیونل میسی اور ان کی ارجنٹائنی ٹیم کو ایک نمائشی میچ میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ میچ اکتوبر میں کیرالہ میں ہوگا، ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان نے پہلی بار 14 سالپہلے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ سال نومبر میں، کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبدالرحمن نے اعلان کیا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم جنوبی ریاست کا دورہ کرے گی اور کوچی میں دو دوستانہ میچ کھیلے گی۔ چہارشنبہ کے روز، ایچ ایس بی سی انڈیا نے ارجنٹائنی ٹیم کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کا اعلان کیا تاکہ ہندوستان میں فٹبال کو فروغ دیا جا سکے، اور یہ بھی تصدیق کی کہ میچ اکتوبر میں منعقد ہوگا۔