میسی اور رونالڈو کی یادگار تصویر پر کوہلی کا تبصرہ

   


نئی دہلی ۔ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دنیا کے بہترین فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام پر فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر شائع کی ۔کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے شائع کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیونل میسی ان کے ساتھ شطرنچ کھیل رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ تصویر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، زیادہ تر لوگوں کی جانب سے اس تصویر کو پسند کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹار اور ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ کیا شاندار تصویر ہے ‘‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو جنوبی امریکی ٹیم ایکواڈور نے 0-2 سے شکست دی تھی۔