دوحہ ۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے لیے اپنے جذبات بیان کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو جادوگر کھلاڑی قرار دیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں لیونل میسی کی بہت عزت کرتا ہوں، اس شخص نے فٹبال کے لیے بہت بہترین کام کیے ہیں۔اسٹار فٹبالر نے کہا کہ ہم 16 سال سے ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمارا آپس میں گہرا تعلق ہے جو ٹیم کے ساتھی کی طرح ہے۔ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی اپنی ٹیموں کی فتوحات میں کئی بار اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے۔دونوں کھلاڑی اب اپنے کرئیر کے آخری ورلڈ کپ میں قطر میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔