میسی کا فیصلہ کن گول،بارسلونا کامیاب

   

بارسلونا ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اسپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے ریئل ولاڈولڈ کلب کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، لائنل میسی نے پنالٹی پر ایک گول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔ اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے ریال والا ڈولڈ کو 1-0 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا نے ٹیموں کے جدول میں دوسری نمبر پر موجود اٹلیٹکو میڈرڈ پر 7 نشانات کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسری جانب ریئل میڈرڈ کو ہوم گرائونڈ پر نسبتاً کمزور حریف گیرونا کے خلاف 2-1 سے غیرمتوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ناکامی کے بعد اس کے خطاب جیتنے کی امیدوں کو زبردست دھکا لگا ہے۔