میسی کے بغیر بارسلونا کی متواتر دوسری کامیابی

   


میڈریڈ : بارسلونا نے متواتر اپنی دوسری کامیابی حاصل کی ہے جیسا کہ اسے معطل اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی خدمات دستیاب نہیں ہیں لیکن اس نے اپنی حریف ٹیم ایلچی کو 2-0 سے شکست دیتے ہوئے اسپینش لیگ میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ فاتح ٹیم کیلئے فرینکی ڈی جانگ نے 39 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلوائی جس کے بعد 89 ویں منٹ میں ریکی پوئگس نے ٹیم کیلئے دوسرا گول اسکور کیا۔ میسی کو اپنے حریف کھلاڑی کو ٹکر مارنے کی پاداش میں دو مقابلوں کیلئے معطل کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بارسلونا نے اپنے اسٹار کھلاڑی کی عدم موجودگی میں متواتر دو فتوحات حاصل کی ہیں۔