محبوب نگر میں مجلس اہل سنت و الجماعت میلاد کمیٹی کا مشاورتی اجلاس، مختلف امور کا جائزہ
محبوب نگر ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس اہل سنت والجماعت میلاد جلوس و جلسہ مرکزی کمیٹی کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کو جلوس و جلسہ کے انتظامات کو قطعیت دینے کے لئے ایک مشاورتی اجلاس درگاہ حضرت سید مردان علی شاہ قادری شاہ صاحب گٹہ منعقد ہوا۔ سجادہ نشین حضرت عبدالرزاق شاہ قادری نے نگرانی کی۔ محمد مظہر حسین شہید قادری محمد کمیٹی، سید غوث محی الدین قادری صدر قاضی بھی موجود تھے۔ سید افروز شاہ قادری کارگذار صدر کمیٹی نے سابق کی طرح اب بھی نوجوانوں اور حاضرین سے تعاون طلب کیا۔ دورانِ جلوس سنجیدگی اور احترام کو ملحوظ رکھنے کی اپیل کی۔ محمد رفیق احمد قادری نائب صدر نے انتظامات سے متعلق مختصر تفصیلات سے واقف کروایا۔ محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ نے 12 ربیع الاول کو تیوہار کے پیش نظرکی تبدیلی کا مشورہ دیا۔ محمد شبیر نائب صدر نشین بلدیہ نے میلاد جلوس و جلسہ کے مکمل تعاون اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے صاف صفائی کے انتظامات کا تیقن دیا۔ میر شعیب علی نے مہمانوں کو مکمل وقت دینے کا مشورہ دیا۔ سید سعادت اللہ حسینی نے بھی جلوس و جلسہ کے لئے انتظامات میں حصہ لینے کا تیقن دیا۔ سید سعادت علی سعد اللہ جنیدی نے نوجوانوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کام کرنے کا وعدہ کیا۔ سید تقی الدین سابق سکریٹری جے پی آئی ٹی سی نے مساجد کمیٹیوں سے ربط پیدا کرکے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد الیاس مجاہد قادری، محمد تقی حسین تقی نے اپنے اپنے مشوروں سے نوازا، مظہر حسین شہید قادری نے حاضرین کے مشوروں کو سامنے رکھتے ہوئے جلوس و جلسہ کو مکمل کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ نگران جلسہ حضرت عبدالرزاق شاہ قادری نے کہا کہ جلوس میں نہ صرف عاشقان رسول ہوتے ہیں بلکہ فرشتے بھی شریک ہوتے ہیں۔ بعد ازاں دعا کی۔ اجلاس میں ظفر شاہ قادری، محمد فاروق خاں، مزمل محی الدین، عبدالمقتدر، واصف شاہ قادری، محمد ابراہیم نقشبندی، جہانگیر پاشاہ قادری، سید صابر، وحید ثناء، فاروق علی، عبداللہ سنی، حافظ سیف اللہ، سجو پہلوان، محمد امجد، محمد جہانگیر، بدرو دیگر موجود تھے۔