حیدرآباد : گورنر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم کے موقع پر مسلم بھائیوں کو مبارکباد پیش کی۔ اُنھوں نے توقع ظاہرکی کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت مبارکہ کے جشن کے طور پر عیدمیلاد النبی مناتے ہوئے مسلمان حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں گے اور خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ جشن منائیں گے۔