میلادالنبیؐ کے موقع پر مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

میدک /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر میدک ٹاون میں میلاد کمیٹی ، میدک مسلم اسوسی ایشن MMA اور نوجوانان ٹاون کے تعاون کے ساتھ ٹاون کے صدر اینڈ چائلڈ MCH سرکاری ہسپتال میں شریک 300 سے زائد حاملہ خواتین میں فروٹس اینڈ بریڈ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس طرح دوپہر کے موقع پر شریک حاملہ خواتین اور اٹنڈرس کو جملہ 400 سے زائد لوگوں میں ظہرانہ بھی ترتیب دیا گیا ۔ اس کارخیر میں صدر میلاد کمیٹی جناب محمد فاضل ، جنرل سکریٹری میدلا کمیٹی ناظر علی ایڈوکیٹ ایم ایم اے جنرل سکریٹری ڈاکٹر صوفی شجاعت علی ، صدر ایم آئی ایم سید عشرت علی صفی کے علاوہ جناب غفار نیازی ، محمد مجیب شالیمار فلاورس ، محمد خضر ، محمد عمیر ، زبیر ، عمران ، نصیر نیازی کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ اس موقع پر صدر میلاد کمیٹی جناب محمد فاضل نے بتایا کہ 14 ستمبر 21 ربیع الاول بروز اتوار کو جلوس محمدی نکالا جائے گا اور اس موقع پر عام و خاص کیلئے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔