واشنگٹن : امریکہ میں پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے دفاع کے معاملے سے مدت صدارت کے اختتام پہلے سے ہی میلانیا ٹرمپ منظر سے بالکل غائب ہوگئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میلانیا کو آخری مرتبہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میلانیا کے ٹوئٹر اکاونٹ سے 2 جنوری کے بعد سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی کرسمس کے بعد سے کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے منعقدہ پارٹی میں بھی میلانیا نے شرکت کرنے سے گریز کیا تھا۔میلانیا ٹرمپ نے آخری بار نئے سال کے موقع پر ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مختصراً لوگوں کی جانب ہاتھ ہلا کر اندر غائب ہوگئیں۔