حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کی ایک 40 سالہ خاتون جس کا گذشتہ 8 سال سے بانجھ پن کا علاج ہورہا تھا ۔ آخر کار وہ آئی وی ایف علاج کے بعد سات ماہ قبل حاملہ ہوگئی ۔ آلٹرا ساونڈ پر اس کے شکم میں تین بچے ہونے کا پتہ چلا اور اسے پانچ دن قبل مینا ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں اس کے مختلف ٹسٹس کئے گئے اور اس کے علاج پر توجہ دی گئی ۔ اس خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا اور یہ تمام تین لڑکے ہیں جن کا وزن 950 گرام ، 850 گرام اور 950 گرام ہے ۔ چونکہ ان بچوں کا وزن کم ہے اس لیے وہ رسپریٹری سپورٹ پر اور NICU میں ہیں ۔ چیف نیوناٹولوجسٹ ڈاکٹر ساچن نرکھیڑے نے کہا کہ ان تمام تینوں بچوں پر کم از کم 4 تا 6 ہفتوں تک زیادہ توجہ کی ضرورت ہے ۔۔