میوات میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد یکطرفہ بلڈوزر کاروائی، جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی متاثرین سے ملاقات

,

   

چندی گڑھ: جمعیۃ علماء ہند نے اپنے جاری کری کردی پریس ریلیز میں الزام لگایا کہ ہریانہ پولس قانون وانصاف دونوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کی اندھا دھند گرفتاریاں کرکے اس پورے علاقہ میں خوف ودہشت کاماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔ صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کے حکم پر میوات پہنچے مولانا راشد قاسمی نے کہا جگہ جگہ تلاشیاں ہو رہی ہیں اور گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع افسران یکطرفہ کارروائی و بلڈوزر سے مکانوں کو توڑ کر عوام میں ڈر پیدا کر رہے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے جہاں جہاں مکان منہدم کئے گئے ہیں ان ان علاقوں کا دورہ کیا، وہیں نلہڑ متاثرین کے لئے مالی امداد بھی فراہم کرائی گئی ہے۔ وفد نے چودھری آفتاب ایم ایل اے نوح سے ملاقات کرکے موجود صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور بلڈوزر کارروائی کے خلاف چندی گڑھ ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کرنے کے سلسلہ میں باتیں کیں، اس کے بعد شہید حسن خاں میواتی نلہڑ میڈیکل کالج کے قرب میں بلڈوزر کارروائی سے مسمار دوکان و مکان کا جائزہ لیا۔

https://fb.watch/mghroaMAIm/?mibextid=Nif5oz