حیدرآباد۔ 5 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے نرمل میں ایک خاندان نے میونسپل عہدیداروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس رمیش اپنے نئے مکان کی تعمیر کی اجازت حاصل کرکے مکان تعمیر کررہے تھے کہ میونسپل کے اہکاروں نے تعمیری کام میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے اسے ہراساں کررہے تھے۔ شیکھری رمیش نے پہلے نرمل میونسپل آفس پر دھرنا دیا اور افسران پر اجازت دینے کے باوجود معمولی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے مکان کی تعمیر کو روکنے کا الزام لگایا۔ رمیش نے اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی ۔ ( ش)