کولکتہ۔ 18جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے بون گاؤں بی جے پی میونسپل کونسلرز نے آج کلکتہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تاکہ میونسپل چیرمین کو برطرف کیا جاسکے ۔ درخواست پر عدالت نے چیرمین شنکر ادھیا کو فوری طور پر چھٹی پر روانہ ہونے کا حکم دیا اور جمعہ کو سماعت مقرر کی ۔ درخواست گذاروں نے عدالت سے اپیل کی کہ چیرمین کو بحیثیت کارگذار کام نہ کرنے کیلئے ہدایت دی ۔ 22ارکان پر مشتمل بون گاؤں کونسل نے چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی منظور کی ۔ 11بی جے پی کونسلرز نے سب ڈیویژنل آفیسر بون گاؤں 24پرگناس کو اطلاع دی کہ ہائیکورٹ کے 16جولائی کے فیصلہ کی روشنی میں ان کے خلاف تحریک عدم چلائیں گے ۔ کونسلرس کے قائد دیب جانی داس گپتا نے کہا کہ پولیس ان کو میونسپل آفس میں گھسنے سے روک دیا اور ساتھ ہی ترنمول کانگریس ارکان بھی ان کی داخل ہونے سے روک رہے تھے ۔