نظام آباد :20؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کارپوریشن موپما کی جانب سے ڈاکرا بازار میں قائم کردہ ماسک فروختگی کے سنٹر کا ضلع کلکٹر مسٹر سی نارا ئن ریڈی ، میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل ، مئیر نیتو کرن نے اسٹال کا معائنہ کیا ۔ میونسپل کارپوریشن اور موپما کے اشتراک سے کم قیمت پر ماسک کی فروختگی کیلئے بڑے پیمانے پر ڈاکرا گروپ کی جانب سے ماسکوں تیار کرتے ہوئے اسے فروخت کیا جارہا ہے اور کم قیمت پر ماسک فروخت کرتے ہوئے عوام کیلئے سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ کورونا وائرس کے سبب چہرے پر ماسک پہننا ناگزیر قرار دیا گیا ہے ۔ ماسک نہ پہننے والے افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔اور غریب عوام کو کم قیمت پر ماسک فراہم کرنے کیلئے ڈاکرا گروپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ماسک تیار کرتے ہوئے 10 روپئے قیمت پر ضلع بھر میں ماسک کی فروختگی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جس کا آج ضلع کلکٹر ، کمشنر اور مئیر نے معائنہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ۔
