سدی پیٹ۔ سدی پیٹ میونسپل کمشنر کے وی رامنا چاری نے سدی پیٹ کے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔جانوروں کے پیدائش و کنڑول کیلئے تعمیر کئے جانیوالے ہاسٹل کا جائزہ لیا، بیت الخلاء و آپریشن تھیٹر کے کاموں کا۔معائنہ کیا۔ بعد ازیں وارڈ نمبر 22,23 میں کھاد یارڈ کی تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔کانٹراکٹر اور اے ای کو جلد ازجلد کاموں کو تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔ما بعد کومر تالاب پر واقع اوپن ایئر آڈیٹوریم کا دورہ کیا اور موجود کچرہ کے انبار کو صاف کرنے کی ایس آئی، جوان کو ہدایت دی اور ایڈوینچر پارک باب الداخلاء پر صاف صفائی کا انتظام، لائٹ کی تنصیب، بیت الخلاء کی تعمیر پر زور دیا۔ اس موقع پر کمشنر کے ہمراہ اے ای مہیش، رنجیت، آئیلیاء، جوان روی موجود تھے۔