حیدرآباد/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے شاد نگر میونسپلٹی کمشنر شریمتی ڈی لاونیا کو معطل کردیا ۔ شاد نگر وارڈ نمبر 4 میں ڈرینج کاموں میںاحتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے 2 ورکرس کی موت واقع ہوگئی۔ اس پر تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ڈائرکٹر و کمشنر میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ستیہ نارائنا نے معطلی کے احکام جاری کئے۔ احمد شفیع اللہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر دفتر سی اینڈ ڈی ایم اے کو میونسپل کمشنر شاد نگر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔ انہیں فوری جائزہ لینے ہدایت دی گئی ۔ کہا گیا کہ وارڈ 4 میں بی آر آر کنسٹرکشن نامی کنٹراکٹر سے ڈرینج کاموں کے دوران حادثہ میں 11 اکٹوبر کو 2 ورکرس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ کمشنر کے تساہل کے باعث پیش آیا۔ ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے شریمتی ڈی لاوانیا کی معطلی کے احکام جاری کئے انہیں ڈائرکٹر کی اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ۔ ر