کیلیفورنیا: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی بانی کمپنی میٹا نے حال ہی میں ’وائس باکس اے آئی‘ کے نام سے ایک بالکل نیا ٹول پیش کیا ہے۔ اس کی بدولت عام صارفین اپنی زبان میں کوئی جملہ ادا کرتے ہیں تو وہ فوری طور پر اس کا ترجمہ کرکے ٹیکسٹ میں ظاہر کرتا ہے۔فی الحال یہ الٹا کام بھی کرسکتا ہے یعنی شامل شدہ ٹیکسٹ کو آڈیو میں ترجمہ کرتا ہے۔ تاہم اسے مختلف طریقوں اور موڈ وغیرہ میں اس کی آواز سن سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹیکسٹ سے آڈیو ترجمے کو بہت اچھی سطح پر بدلتا ہے لیکن اس میں ڈیٹا ان پٹ اور لرننگ کم درکار ہوتی ہے۔اگرچہ اس کی افادیت کی مزید آزمائش جاری ہے لیکن وائس باکس دیگر بہت سے کام بھی کرسکتا ہے۔ یہ پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو سے بلند معیار کے آڈیو کلپس بناسکتا ہے۔