میٹرو ریل دوسرا مرحلہ : چندرائن گٹہ اہم جنکشن ہوگا : این وی ایس ریڈی

   

24 ہزار کروڑ کے مصارف سے تکمیل ، نئے کوچس کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا

حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ میٹرو ٹرین میں نئے کوچس متعارف کرنے میں دشواریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناگپور میٹرو کوچ کو کرایہ کی اساس پر جلد ہی حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں میٹرو ریل کو نقصانات کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 8 برسوں میں نئی میٹرو ٹرینوں کے عدم آغاز کے نتیجہ میں حیدرآباد میٹرو ملک میں نویں مقام پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کے کاموں کی تکمیل کے بعد حیدرآباد میٹرو ملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔ چندرائن گٹہ کو اہم جنکشن میں تبدیل کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرچکے ہیں۔ 24269 کروڑ سے دوسرے مرحلہ کے کاموں کی انجام دہی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ میٹرو ریل میں بسا اوقات تکنیکی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ میڈیا میں معمولی تکنیکی خرابی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کامیاب میٹرو سرویسیس میں حیدرآباد میٹرو بھی اپنا مقام بنا چکی ہے۔ 2010 میں اگر دوسرے مرحلہ کے کاموں کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔1