میٹرو ٹرین کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

   

بارسلونا : بارسلونا میٹرو اور ٹرین کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گروہ کا سرغنہ میٹر اسٹیشنوں کی مشینوں میں غیر استعمال شدہ ٹکٹیں لوڈ کرنے کا ذمہ دار تھا۔ وہ ان ٹکٹوں کے رولز کا غبن کرکے جرائم پیشہ گروہوں کو فروخت کردیتا تھا۔پولیس نے ایک علاقے میں چھاپہ مار کر میٹر ٹکٹ رولز برآمد کرلیے۔ اس گروہ کے ہاتھوں کمپنی کو پہنچنے والے نقصان کا تخمیہ دس لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ کے لگ بھگ لگایا جارہا ہے۔