میٹرو ٹرینس میں اضافی کوچس کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) میٹرو ریل میں سفر کرنے والے کئی مسافرین نے کل حیدرآباد میٹرو ریل کے عہدیداروں کے پاس ایک تحریری نمائندگی داخل کرتے ہوئے ٹرینس میں اضافی کوچس فراہم کرنے پر زور دیا بالخصوص ایل بی نگر۔ میاں پور اور ناگول۔ رائے درگ میٹرو کاریڈرس پر مسافرین نے بتایا کہ مصروف اوقات کے دوران اکثر یہ دیکھا جارہا ہیکہ ہر کمپارٹمنٹ مسافرین سے کھچاکھچ بھرا رہتا ہے حالانکہ گزشتہ سال اضافی کوچس فراہم کرنے کا منصوبہ تھا لیکن نامعلوم اس منصوبہ پر کس وجہ سے عمل نہیں کیا گیا۔ راحت فراہم کرنے کیلئے ٹرین فرینکونسی میں 3 منٹس ے کم وقت میں اضافہ کیا گیا لیکن یہ ناکافی ثابت ہوا ہے۔