حیدرآباد ۔ /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) میٹرو ریل میں سفر کرتے وقت اب آپ کے موبائیل فونس پر آپ کی پسند کی میوزک سنئے ، مویز ڈاون لوڈ کریں یا آپ کی پسند کا کوئی ٹی وی سیرئیل دیکھیں لیکن آپ کے انٹرنیٹ کنکشن پر تکیہ کئے بغیر ۔ حیدرآباد میٹرو ریل ، مسافرین کو موبائیل ڈیٹا پر انحصار کئے بغیر ایپس اور سرویسیس کی رسائی فراہم کرے گی ۔ اس فسیلٹی کا آغاز کرتے ہوئے ایچ ایم آر ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ یہ سرویس مفت ہے اور لوکل وائی فائی نیٹ ورک پر کام کرے گی ۔ مسٹر ریڈی نے کہا کہ ’’مسافرین عموماً ٹرینس میں 35 تا 40 منٹ گزارتے ہیں اور یہ سرویس انہیں تفریح فراہم کرتی ہے ۔ زونس اس فسیلٹی سے استفادہ کرنے کیلئے تمام ٹرینس پر قائم کئے گئے ہیں اور چند میٹرو اسٹیشنس پر ‘‘ وہ اسٹیشنس جہاں یہ سہولت دستیاب ہے ۔ ان میں امیرپیٹ ، جے این ٹی یو ، بیگم پیٹ ، ناگول ، اپل ، میاں پور ، کے پی ایچ بی ، کوکٹ پلی اور سکندرآباد ( ایسٹ) شامل ہیں ۔