lymvkrv:آئیوری کوسٹ میں 21 سالہ فٹبالر کی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو مسٹافا سِلا کو کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ میدان میں ہی گر گئے۔رپورٹس کے مطابق نوجوان فٹبالر کے اچانک گرنے پر دیگر کھلاڑیوں نے فوراً مدد کیلئے اشارہ کیا جس کے فوری بعد مسٹافا سِلا کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔