حیدرآباد19فروری(یواین آئی) قبائلی میڈارم جاترا میں شرکت کیلئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع مُلگ کی گٹماں مندرکے قریب آج صبح پیش آیا جب آرٹی سی بس نے کار کو ٹکر دے دی جس میں شردھالو سوار تھے ۔یہ شردھالو، جاترا میں جارہے تھے ۔حادثہ اتنا خطرناک تھاکہ پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور کارمیں ہی پھنسی لاشوں کو نکالنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔اس حادثہ میں بس کے سامنے کے حصہ کو بھی نقصان پہنچا۔