٭ شرومنی اکالی دل کے لیڈر منجیندر سرسا نے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر کو مکتوب روانہ کرکے سکھ پائلٹ سے متعلق بتایا۔ سکھ پائلٹ کو میڈریڈ ایرپورٹ پر پگڑی اتارنے کیلئے کہا گیا۔ منجیندر نے بتایا کہ ایرانڈیا کی کیپٹن سمرنجیت سنگھ گجرال کے ساتھ نسلی امتیاز برتا گیا جبکہ انہوں نے میٹل ڈکٹیٹر سے گذر چکے تھے۔ گجرال اپنے موقف پر قائم رہے جنہیں بعدازاں پگڑی کو عہدیداروں کی جانب سے چھوئے بغیر ہی جانے کی اجازت دی گئی۔