میڈم آپ کو انعام اُٹھا ہے… بھروسہ نہ کریں

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) سائبر دھوکہ دہی کے بارے میں پولیس کی جانب سے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود انعام کے لالچ میں دھوکہ کھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انعام کا لفظ سنتے ہی عام طور پر دل کھِل اٹھتا ہے اور کسی طرح انعامی رقم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے لیکن معلومات کے بغیر انعام حاصل کرنے کی کوشش بھاری نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ بالا نگر میں سواپنا نامی خاتون کو جی او مارٹ کے نام سے فون آیا جس میں خاتون کالر نے بتایا کہ ’’ میڈم آپ کو 56 ہزار مالیت کا ریفریجریٹر گفٹ ووچر بطور انعام اٹھا ہے۔‘‘ اس خاتون کا جی او مارٹ پر اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعہ وہ اکثر و بیشتر شاپنگ کرتی ہے۔ کالر نے کہا کہ گفٹ ووچر حاصل کرنے کیلئے 11,999 مالیت کی شاپنگ کرنی ہوگی اور شاپنگ کی رقم جی او مارٹ کے بجائے اس کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے۔ خاتون نے 29351 روپئے مالیت کی اشیاء کی خریدی کرتے ہوئے یہ رقم کالر کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔ پھر کیا تھا خاتون کو گفٹ ووچر کی وصولی کا انتظار رہ گیا۔ ر