میڈیا کیخلاف کارروائی قابل مذمت : ایڈیٹرس گلڈ

   

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا اور ذرائع ابلاغ کے دیگر اداروں نے آج حکومت کے رافیل معاملت کی رپورٹنگ کے بارے میں سپریم کورٹ میں اختیار کردہ موقف کی مذمت کی اور کہاکہ میڈیا کے خلاف آفیشل سیکریٹس کو استعمال کرنے کوئی بھی کوشش قابل مذمت ہے۔ گلڈ نے اپنے بیان میں اس معاملہ میں میڈیا کے خلاف دھمکیوں پر سخت نکتہ چینی کی اور حکومت سے ایسی کوئی بھی کارروائی شروع کرنے سے باز رہنے کی اپیل کی وجہ میڈیا کی آزادی کو سلب کرتی ہو۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے گذشتہ روز سپریم کورٹ میں آفیشل سیکریٹس ایکٹ کو بروئے کار لانے کی بات کہی تھی۔