حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : این سی سی ڈائرکٹوریٹ ، آندھرا پردیش و تلنگانہ نے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کورسیس میں داخلہ کے لیے این سی سی سرٹیفیکٹس کی تصدیق کرنے سے انکار نہیں کیا ہے لیکن اب تک کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس ، ورنگل سے کوئی سرٹیفیکٹس موصول نہیں ہوئے ہیں ۔ وزارت دفاع کی ایک ریلیز میں یہ بات کہی گئی ۔ اس نے قانونی کیسیس کے پیش نظر ستمبر 2015 میں جاری کئے گئے جی او ایم ایس نمبر 75 کے مروجہ ہونے کا جائزہ لینے کے لیے اگست 2022 میں ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا ہے اور اس سلسلہ میں وضاحت کا انتظار ہے ۔ وزارت دفاع کی یہ ریلیز ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کورسیس میں داخلوں کے لیے این سی سی امیدواروں پر غور کرنے کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے تناظر میں جاری کی گئی ۔