حیدرآباد 13 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ جہاں نما میں واقع بلال میڈیکل ہال سے موبائیل فون کے سرقہ کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر تقریباً دو بجے ایک شخص بائیک پر جہاں نما میں واقع بلال میڈیکل ہال دوا لینے پہنچا تب ایک موبائیل کاؤنٹر پر رکھا ہوا تھا، گاہک نے دوا خریدی اور کاؤنٹر پر رکھا ہوا موبائیل لے کر چلا گیا۔ (ش)