میڑچل ضلع میں کانگریس کے دو روزہ کیمپ کی تیاریاں

   

حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس کے دو روزہ چنتن شیور کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اے آئی سی سی سکریٹری بوس راجو اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا نے دیگر قائدین کے ہمراہ بالا وکاس کیندر کا معائنہ کیا جہاں دو روزہ کیمپ منعقد ہوگا۔ دو روزہ کیمپ میں ریاست کے 150 سے زائد سینئر قائدین حصہ لیں گے۔ بوس راجو نے کہاکہ اسمبلی انتخابات 2023 ء کی تیاریوں کو قطعیت دی جائے گی۔ میڑچل ضلع کے کیسرا میں واقع بالا وکاس آڈیٹوریم میں کیمپ کے لئے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ مختلف گروپس کے مذاکرات کے لئے علیحدہ سیشن منعقد کئے جائیں گے جس کے انتظامات علیحدہ طور پر کئے گئے ہیں۔ ایک ہال میں 25 مندوبین کی نشستوں کی انتظام رہے گا۔ بوس راجو کے علاوہ مہیشور ریڈی، ڈاکٹر ملو روی، مہیش کمار گوڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ ر