میڑچل میں سڑک حادثہ ، 2 انجینئرنگ طالب علم ہلاک

   

تیزرفتار کار پلر سے ٹکرا گئی، دیگر 6طلباء زخمی
حیدرآباد : 28جنوری ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میڑچل میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 2 انجینئرنگ کے طالب علم ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتاہے کہ تیز رفتار گاڑی پلر سے ٹکرانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ گاڑی میں طلبہ کا گروپ سوار تھا جن میں دو طالب علم برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سڑک حادثہ میں ہلاک طلبہ کی شناخت سائی وارن اور نکھل کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ وینکٹ ، راکیش ، یشونت تینوں شدید زخمی بتائے گئے ہیں ۔ اس حادثہ میں مزید تین منویک ، ہرش وردھن اور ابھیمنیو معمولی زخمی ہوئے جن کا علاج کیا گیا ۔ حادثہ کا شکار کار میں تمام ونپرتی انجینئرنگ کالج کے طلبہ بتائے گئے ہیں۔ ع