میک ان انڈیا کی بلٹ پروف جیکٹس محفوظ اور سستی : رام ولاس پاسوان

   

نئی دہلی 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ میک ان انڈیا مہم کے تحت بنائی جانے والی بلٹ پروف جیکٹس محفوظ اور سستی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جیکٹس کو بیرون ملک روانہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کیا کہ ہندوستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اعلی معیار کے جیکٹس بناتے ہیں۔