میک ان انڈیا’ کے تحت 6 روایتی پنڈبیوں کی تعمیر کے لئے منظوری ، 43،000 کروڑ کا منصوبہ پاس

,

   

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت دفاعی حصول کونسل نے چھ روایتی پنڈبیوں کی تعمیر کے لئے 43،000 کروڑ کے ‘میک ان انڈیا’ منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت نے کل ایک بیان جاری کرکے یہ معلومات دی ہے۔حکومت کے مطابق ، دفاعی حصول کونسل (ڈی اے سی) نے ‘اسٹراٹیجک پارٹنرشپ موڈ’ کے تحت اس پروجیکٹ کے لئے پروپوزل کی درخواست (آر ایف پی) کی منظوری دے دی ہے – اس ماڈل کے تحت ایسا پہلا فوجی ہارڈ ویئر حصول منصوبہ ہے۔