میک اپ کروانے کے دوران خاتون کے زیورات کا سرقہ

   

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) بناؤسنگھار کیلئے سیلون پہنچنے والی خاتون کے قیمتی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔ ڈی پاروتی نامی خاتون فیشیل کروانے کیلئے فلم نگر کے ایک معروف جوس سیلون پہنچی۔ پاروتی کا تعلق ونستھلی پورم سے بتایا گیا ہے جو روڈ نمبر 9 فلم نگر میک اپ کیلئے پہنچی۔ اس دوران خاتون کے گلے سے نیکلس جو ہیروں کا تھا اور ہاتھ کی انگلیوں سے انگوٹھیاں نکالنے کیلئے کہا گیا۔ میک اپ کے دوران ان اشیاء کو نکالنے کی ضرورت پرخاتون نے اپنے ڈائمنڈ نیکلس اور طلائی زیورات کی انگوٹھیوں کو نکال کر اپنے بیاگ میں رکھ لیا اور جب میک اپ مکمل ہوگیا تو خاتون نے زیورات پہننے کیلئے پرس نکالا تو پرس سے زیورات غائب تھے۔ اس بات کی شکایت پولیس میں کردی گئی اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع