تل ابیب: اسرائیل کی مبینہ مدد کے سبب بالخصوص مسلم اور مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی میک ڈونالڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔ کمپنی چار سالوں میں پہلی مرتبہ اپنے پہلے سہ ماہی فروخت کا ہدف حاصل نہیں کرسکی۔امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی میک ڈونالڈز کارپوریشن نے جمعرات کو کہا کہ وہ اسرائیل میں میک ڈونالڈز کی فرینچائزی الونیال کے زیر انتظام چلائے جانے والے تمام ریستوراں واپس خرید رہی ہے۔ الونیال پچھلے 30 سال سے زیادہ عرصے سے اسرائیل میں میک ڈونالڈز کے ریستوراں چلا رہی ہے۔ ملک بھر میں اس کے 225 ریستوراں ہیں جن میں 5 ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔