میکسکومیں ایک ہفتے کے دوران دوسرا صحافی قتل

   

میکسیکو سٹی : میکسکو کے سرحدی شہر تیخوانا میں مقامی گینگ نے ایک صحافی کو قتل کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران میکسیکو میں کسی صحافی کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔ لارڈیس میلڈوناڈو لوپیز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں تھی۔ خیال رہے کہ میکسکو کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں ہوتا ہے۔ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز مسلسل میکسکو کو افغانستان اور یمن کے ساتھ کی طرح خطرناک ممالک میں شامل کرتی رہی ہے۔