میکسیکو ایئرلائن کا پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے ایک ڈالر ٹکٹ کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

میکسیکو سٹی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو ایئرلائن نے وسطی امریکہ کے ممالک سے پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے سستی ترین پرواز کا اعلان کیا ہے جس کا ٹکٹ محض ایک ڈالر کا ہوگا۔میکسیکو ایئرلائن نے وسطی امریکی ممالک کوسٹا ریکا، ال سلواڈور اور گوئٹے مالا سے غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کو بغیر سفری دستاویز کے بھی میکسیکو واپسی کیلئے خصوصی پروازوں ’ خاندانوں کی واپسی پروگرام‘ کا اعلان کیا ہے جس کا ٹکٹ محض ایک ڈالر ہوگا۔پناہ گزینوں کیلئے ایک ڈالر پرواز کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔