میکسیکو ایندھن پائپ لائن میں آتشزدگی ہلاکتوں کی تعداد73ہوگئی

   

میکسیکو سٹی 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) وسطی میکسیکو میں گیاس پائپ لائن میں آتشزدگی کے سانحہ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی۔ جبکہ سینکڑوں لوگ مقام حادثہ پر جمع ہوگئے تاکہ غیر قانونی طور پر ایندھن حاصل کرسکیں۔ جبکہ حکومت نے ایندھن کی چوری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔