میکسیکوسٹی : میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کے مقابلے کے دوران مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے وسطی علاقے میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران 2 گینگ آپس میں لڑ پڑے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے درمیان گینگ وار ہوتی رہتی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی اس علاقے میں گینگ وار کے دوران 17 افراد مارے گئے تھے۔