میکسیکو میں 3 گاڑیوں کی ٹکر، 15 افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی : 14ستمبر ( ایجنسیز ) میکسیکو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں پیش آیا جہاں مختلف گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد گاڑیوں میں ا?گ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ میکسیکو کے شہر میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔ ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور ان کی مدد کریں گے۔


ایکواڈور میں فائرنگ ،سات افراد ہلاک
کوئٹو ، 14 ستمبر (یو این آئی) ایکواڈور کے سینٹو ڈومنگو ڈی لاس ساچیلس میں ایک پول ہال میں فائرنگ سے کم از کم سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔حملہ آور ، جو فوجیوں کے لباس میں ایک گاڑی میں آئے تھے ،نیوو امانیسر کے علاقے میں پول ہال میں صارفین پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔ صوبہ سینٹو ڈومنگو ڈی لاس ساچیلس کے پول ہال میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ فائرنگ کا دوسراواقعہ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 17 اگست کو اسی طرح کے حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ایکواڈور آرگنائزڈ کرائم آبزرویٹری کے مطابق ، ایکواڈور میں 2025 کی پہلی ششماہی میں 4 ہزار 619 قتل ریکارڈ کیے گئے ، جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 47 فیصد کا اضافہ ہے ۔