میکسیکو سٹی:میکسیکو کی ایک شاہراہ پر تارکینِ وطن کو لے جانے والا ٹرک الٹنے سے کیوبا کے 10 تارکینِ وطن ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق میکسیکو کی ایک شاہراہ پر ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 تارکین وطن ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثہ میں خواتین کی تعداد زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکینِ وطن کا تعلق کیوبا سے تھا، کیوبا کے یہ تارکین وطن خفیہ طور پر امریکہ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں ایک ہفتہ کے دوران خفیہ طور پر امریکہ پہنچنے والے تارکینِ وطن کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔