میکسیکو میں خوفناک سڑک حادثہ،11افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کیام ) میکسیکو میں گواناخواتوصوبے کے پنجامو میں ہفتہ کو ہوئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی افسروں نے یہ ا طلاع دی۔ پنجامو کے شہری سیکورٹی افسروں کے مطابق شہر کو لا پے یڈڈ سٹی سے جوڑنے والی قومی شاہراہ ۔90 پر ایک ٹریکٹر نے ٹرک کو ٹکر مار دی ۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹکر کے سبب ٹرک میں سوار 10 افراد کی موت ہو گئی۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس حادثے میں جاں بحق ہوئے تمام افراد ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں۔ پولیس اور گواناخواتو صوبے کے افسر جائے حادثے کا جائزہ لے کر حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔