میکسیکو میں مقامی گینگ کی فائرنگ ، صحافی ہلاک

   

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں مقامی گینگ کی فائرنگ سے ایک اور صحافی ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا،جس کے بعد صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور پر شدیدتنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں 2000 ء سے 2021 تک تقریباً 145 صحافی مارے گئے ہیں۔


صدر اردغان کا ٹروڈوسے رابطہ
انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے رابطہ کیا۔ صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق ، اس ٹیلی فون رابطے میں روس کے یوکرین پر حملوںسمیت دیگر علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت ہوئی۔