میکسیکو سٹی 4مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ -19) کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار سے ز ائد ہو گئی ہے اور اس دوران 93 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلا ک شدگان کی مجموعی تعداد 2154 ہو گئی ہے ۔میکسیکو کے نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیز گیٹل نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23471 ہو گئی ہے ۔ اس دوران اس وبا سے 93 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2154 ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 191 ہلاکتوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ ملک میں اس وقت کووڈ -19 کے 6933 مریض ہیں ۔ مسٹر گیٹل نے بتایا کہ اس وبا سے ایک دن پہلے سنیچر کو ملک میں 1349 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور 89 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے تھے ۔ ملک میں 30 مئی تک لاک ڈاؤن کے تعلق سے پابندیا ں رہیں گی ۔ عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کو وبا قرار دے دیا ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 35 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے ہیں اور 2.47 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔