میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں اب تین لاکھ سے متجاوز

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں جمعہ کے روز تین لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔ عالمی سطح پر میکسیکو کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر ہے۔ جمعہ کے روز میکسیکو میں کورونا وائرس کے مزید 25 ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو اس وبا کے آغاز سے اب تک کا دوسرا بدترین دن تھا، جب کہ وہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووِڈ انیس کی بیماری سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد 168 رہی۔