میکسیکو سٹی، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے ہڈالگو صوبے میں تیل پائپ لائن میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی ہے ۔میکسیکو سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ (آئی ایم ایس ایس) نے کہا کہ چہارشنبہ کو دیر رات اور جمعرات کی صبح ہوئے دھماکے میں جھلسنے سے چار افراد جانبر نہ ہوسکے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 100 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس حادثے میں جھلسے لوگوں کا میکسیکو کے مختلف ہاسپٹلس میں علاج چل رہا ہے جس میں دو ادارے آئی ایم ایس ایس کے ہی ہیں۔آئی ایم ایس ایس نے اپنے جاری بیان میں کہا ‘‘ ادارہ تیل پائپ لائن دھماکے میں جھلسے 11 دیگر لوگوں کا علاج کررہا ہے ۔زیادہ تر زخمیوں کا علاج سنٹرل میکسیکو کے ہاسپٹلس میں ہورہا ہے اور کچھ زخمیوں کو امریکہ کے ہاسپٹلس میں بھیجا گیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہڈالگوصوبہ میں تیل پائپ لائن سے تیل کے اخراج کے دوران ہوئے دھماکے کے وقت پائپ لائن سے 600 سے 800افراد تیل کا سرقہ کررہے تھے ۔