نئی دہلی: میگھالیہ کے پہاڑی علاقوں میں آج صبح شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ صبح 7 بج کر 47 منٹ پر 3.5 کی شدت کے ساتھ زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے زلزلے کی اطلاع دی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح ہوکہ پہلے اتوار کو زلزلہ آیا تھا۔ میگھالیہ میں اتوار کو 3.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس میں بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سہ پہر 3.33 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز جنوبی گارو پہاڑیوں میں تھا اور اس کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔