میں اب آزاد ہوں ، پارٹی میں کسی عہدہ کی خواہش نہیں

   

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے جن کی راجیہ سبھا میں میعاد 15 فروری کو ختم ہورہی ہے، کہا کہ وہ میعاد کی تکمیل کے بعد آزاد ہوں گے اور کئی مقامات پر دیکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی بھی عہدہ کی خواہش نہیں ہے۔ میں نے بہت کام کیا ہے۔ وہ ملک کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔