’میں بھی چوکیدار مہم ، چائے والے کا نیا ناٹک‘

   

کانگریس اقلیتوں اور کمزور طبقات کو بااختیار بنانے میں ناکام :مایاوتی
حیدرآباد /5 اپریل ( پی ٹی آئی ) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں ہی جماعتیں کمزور طبقات کا مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی ’ میں بھی چوکیدار مہم ‘پر طنز کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ’ چائے والا ‘ جو اب چوکیادر کا نیا ناٹک کر رہا ہے جس کو عوام بلاشبہ آنے والے انتخابات میں مسترد کردیں گے ۔ مایاوتی نے جو تروپتی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں ۔ کانگریس کو سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ پارٹی ملک پر 70 سال تک حکمرانی کی ۔ اس کے باوجود سماجی انصاف اور سماج کے کمزور طبقات کی بااختیاری کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ۔ جس کے نتیجہ میں مرکز کے علاوہ کئی ریاستوں میں اس ( کانگریس ) کی حکمرانی کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ مایاوتی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے جارحانہ انداز فکر نے ملک میں اقلیتوں اور کمزور طبقات کیلئے مزید مسائل پیدا کردیا ہے ۔ آندھراپردیش میں پون کلیان کے زیر قیادت جنا سینا سے مفاہمت کے ساتھ بی ایس پی لوک سبھا کے تین اور اسمبلی کے 21 حلقوں میں مقابلہ کر رہی ہے ۔