میں تیسری مرتبہ کامیاب ہونگا، بی آر ایس ہیٹ ٹرک حکومت تشکیل دیگی

   

میری مقبولیت سے فرقہ پرست طاقتیں خوفزدہ، عوام میرے ساتھ، عامر شکیل

حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے امیدوار عامرشکیل نے کہا کہ وہ مسلسل تیسری مرتبہ کامیاب ہوں گے اور ریاست میں بی آر ایس کی ہیٹ ٹرک حکومت قائم ہوگی۔ عامرشکیل نے کہا کہ سارے تلنگانہ میں ضلعی سطح پر وہ واحد مسلم رکن اسمبلی ہیں۔ اسمبلی حلقہ بودھن کے عوام نے انہیں مسلسل دو مرتبہ کامیاب بنایا ہے۔ 10 سال کے دوران حلقہ اسمبلی بودھن کو ترقی دینے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انہوں نے کافی کام کیا ہے۔ ان کی کامیابی فرقہ پرست جماعتوں کو کھٹک رہی ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ میں تیسری مرتبہ کامیاب ہوں لیکن عوام پوری طرح میرے ساتھ ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مسلسل تیسری مرتبہ ان پر بھروسہ جتایا ہے۔ وہ چیف منسٹر کے اعتماد میں کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ حلقہ اسمبلی بودھن میں میرا کام ہی میری پہچان ہے۔ بودھن شہر کے علاوہ سارے حلقہ اسمبلی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وہ کافی کام کرچکے ہیں۔ حکومت کے فلاحی اسکیمات سے یہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا ہے۔ 40 تالابوں کا احیا کیا گیا۔ 50 ہزار سے زائد کسانوں کو ریتو بندھو اسکیم سے فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے گئے ہیں۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا اسمبلی حلقہ بودھن پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ ہر مسئلہ کو چیف منسٹر کے سی آر سے رجوع کرتے ہوئے حل کرارہی ہیں۔ کئی دیہی علاقوں میں عوام قرارداد منظور کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر مجھے کامیاب بنانے کا فیصلہ کررہے ہیں۔ ان کی عوامی مقبولیت سے فرقہ پرست طاقتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کررہے ہیں مگر عوام پوری طرح ان کے ساتھ ہیں۔ن